• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > پی کے ایل میں بطور ریفری موقع دینے کے لیے منتظمین کا شکریہ : دمینتی بورو
Sports

پی کے ایل میں بطور ریفری موقع دینے کے لیے منتظمین کا شکریہ : دمینتی بورو

CliQ INDIA
Last updated: January 13, 2024 12:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

پی کے ایل میں بطور ریفری موقع دینے کے لیے منتظمین کا شکریہ: دمینتی بورو

جے پور، 13 جنوری (ہ س)۔ دمینتی بورو کئی سالوں سے شمال مشرق میں کبڈی کی کوچ کے طور پر قیادت کر رہی ہیں۔ حالانکہ وہ ہمیشہ امپائرنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس سیزن میں پہلی بار پرو کبڈی لیگ میں تکنیکی آفیسر بننے کا اپنا خواب پورا کیا۔

پرو کبڈی لیگ کی جانب سے لئے گئے ایک انٹرویو میں جب بورو سے پوچھا گیا کہ وہ اس کھیل سے کیسے متعارف ہوئیں تو انہوں نے کہا، ’’میرا بڑا بھائی بھالا پھینک کھلاڑی تھا اور میں اس کے ساتھ میدان میں جاتی تھی۔ میں اس وقت چھٹی جماعت میں تھی۔ تب میں نے کچھ لڑکیوں کو میدان میں کبڈی کی مشق کرتے دیکھا تھا۔ پھر میں نے بھی ان کے ساتھ سائی ٹرینی کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد میں نے ریاستی اور قومی مقابلوں میں حصہ لیا، لیکن میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں نہیں کھیل سکی۔‘‘

اپنے کھیل کے کیریئر کے بعد بورو 2015 میں امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا(اے کے ایف آئی) کے ذریعہ منعقدہ امتحان پاس کرنے کے بعد ایک پیشہ ور کبڈی کوچ بن گئیں۔

امپائرنگ میں انہوں نے اپنا مقام کیسے بنایا، اس کے بارے میں انہوں نے کہا، ’’میں بنیادی طور پر کبڈی کوچ ہوں، میں اس وقت گوہاٹی میں آسام حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ لیکن مجھے ہمیشہ سے امپائرنگ میں دلچسپی رہی ہے۔ اس لیے جب بھی مجھے موقع ملا، میں کچھ گھریلو ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کر رہی ہوں۔‘‘

جب بورو سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پرو کبڈی لیگ میں ریفری کا کردار کیسے حاصل کیا تو انہوں نے کہا، ’’پرو کبڈی لیگ نے 2019 میں آسام میں ریفری سلیکشن کیمپ کا انعقاد کیا تھا اور کیمپ کے دوران مجھے پی کے ایل کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ میں ایک ورکشاپ کے لیے ممبئی کئی تھی۔ لیکن میں سیزن 7 میں امپائرنگ نہیں کر سکی کیونکہ اس وقت میرے آجر (ایمپلائر) نے مجھے پی کے ایل میں امپائرنگ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔‘‘

حالانکہ بورو کو ایک بار پھر پی کے ایل میں امپائرنگ کا موقع ملا۔انہوں نے کہا، ’’مجھے جولائی 2023 میں آسام حکومت میں کبڈی کوچ کی نوکری ملی اور پھر مجھے ایک بار پھر پرو کبڈی لیگ میں امپائرنگ کا موقع ملا۔ جس وقت میرے آجر نے اجازت دی۔ مجھے پی کے ایل میں امپائرنگ کرنی ہے اور اسی لیے میں یہاں ہوں۔ میں اس موقع پر مشال اسپورٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘‘

ریفری نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال دو کاموں کے درمیان جھول رہی ہیں۔ بورو نے کہا، ’’لہٰذا فی الحال میں پی کے ایل سیزن 10 میں متبادل مقامات پر امپائرنگ کر رہی ہوں۔ جب میں پی کے ایل سیزن 10 میں امپائرنگ نہیں کر رہی ہوتی ہوں تو میں گوہاٹی میں اپنی کوچنگ کی نوکری پر واپس چلی جاتی ہوں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

پرتگالی کوچ ماٹوس برازیلین کلب بوٹافوگو جانے کے لیے تیار | BulletsIn
بھارت کے خلاف ٹی- 20 سیریز کے لیے بوروویک ہوں گے آسٹریلیا کے کوچ، میکڈونالڈ کو آرام
سی ڈبلیو سی 2023: روہت شرما 100 میچوں کی کپتانی کرنے والے ساتویں ہندوستانی کپتان بن گئے
چنئی سپر کنگز کے خلاف پنجاب کنگز کی سنسنی خیز فتح کے بعد آئی پی ایل 2026 پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی
اے ایف سی ایشین کپ : عراق نے جاپان کو ہرایا، انڈونیشیا نے جگائی امید

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بی جے پی کی 'نمو نومتداتا مہم' کا آغاز آج، نڈا کریں گے افتتاح
Next Article خام تیل میں گراوٹ کے باوجود پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?