نئی دہلی، 12 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے کہا کہ سوامی وویکانند چھوا-چھوت اور ذات پات کے امتیاز کے خلاف تھے۔ وہ اس طرح کے امتیاز کو قوم کی ہمہ جہت ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے۔
جمعہ کو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے شاہ نے ایکس پر لکھا کہ سوامی وویکانند جنہوں نے ہندوستانی ثقافت کا کمال پوری دنیا کو دکھایا، نوجوانوں کی طاقت کو قوم کی تعمیر کی بنیاد مانتے تھے ۔ ان کے افکار نے نوجوانوں کی کردار سازی اور ان میں قوم پرستی کا جذبہ بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا قائم کردہ رام کرشن مشن آج تناور درخت بن کر عوام کی خدمت کر رہا ہے۔
شاہ نے کہا کہ وہ ایسے ماہر سوامی وویکانند کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور قومی یوم نوجوانان پر ہم وطنوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کو قومی یوم نوجوان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نیشنل یوتھ ڈے پہلی بار 12 جنوری 1985 کو منایا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
