چنڈی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ ایس وائی ایل سمیت پنجاب کے سلگتے ہوئے مسائل پر کھلی بحث کے دوران سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل پر سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد جمعہ کو اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سکھبیر بادل نے پہلے وزیر اعلیٰ سے ایک ہفتہ کے اندر اپنا بیان واپس لینے کو کہا تھا۔
یہ نوٹس 2 نومبر کو لدھیانہ میں ‘میں پنجاب بولداہاں’ کے عنوان سے کھلے مباحثے کے دوران بادل خاندان کے خلاف وزیر اعلیٰ کے ریمارکس کے حوالے سے بھیجا گیا ہے۔ اس بحث میں بھگونت مان نے اکالی دل کے ساتھ ساتھ کانگریس پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ سکھبیر نے کہا کہ کھلی بحث میں بھگونت مان نے اسٹیج سے سب کے سامنے کہا کہ بالاسر میں بادل خاندان کا ایک فارم ہے اور بادل خاندان کے کھیتوں کے لیے ایک نہر بنائی گئی تھی۔ نوٹس میں سکھبیر نے کہا ہے کہ جو نہر بنی تھی ،اس پر کام 1955 میں شروع ہوا تھا۔ اس وقت تو ہریانہ بنابھی نہیں تھا۔
بھگونت مان نے جھوٹے الزامات لگا کر ان کے خاندان کی ساکھ کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ وہ اس پر 5 دن کے اندر سب کے سامنے معافی مانگیں۔ اگر مان نے 5 دن کے اندر عوامی معافی نہیں مانگی تو وہ ان کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کریں گے۔ نوٹس جاری کرنے سے پہلے پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل نے وزیر اعلی بھگونت مان سے کہا تھا کہ وہ اکالی دل کے بارے میں اپنے الفاظ پر معافی مانگیں۔
ہندوستھان سماچار
