ایزول ، 6 دسمبر (ہ س)۔
زورم پیپلز موومنٹ (زیڈ پی ایم) کے رہنما لالدوہوما نے بدھ کے روز میزورم کے گورنر ہری بابو کمھمپتی سے ملاقات کی اور ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ لالدوہوما جمعہ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔
اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد بدھ کو زیڈ پی ایم نے لیڈر لالدوہوما کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔ اس کے بعد لالدوہوما نے راج بھون میں گورنر ہری بابو سے ملاقات کی اور ریاست میںزیڈ پی ایم نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ معلومات کے مطابق، لالدوہوما جمعہ کو راج بھون میں منعقد ایک پروگرام میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلائیں گے۔اس موقع پر لالدوہوما نے کہا کہ ریاست کے نوجوان میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) حکومت سے تھک چکے ہیں اور نئے خیالات اور اصولوں کے ساتھ اقتدار کی تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ لالدوہوما نے جیت پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں گزشتہ سال ہی اپنا لیڈر منتخب کیا تھا۔ اب نئی حکومت اپنے 45 محکموں میں مختلف امور پر توجہ دے گی۔ لالدوہوما حلف برداری کی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کر کے حکومت کی اولین ترجیحات کا اعلان کریں گے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
