نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ منگل کی صبح دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح میں معمولی کمی آئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 400 سے نیچے درج کیا گیا۔ یعنی آج آلودگی کی سطح شدید زمرے سے انتہائی خراب کیٹیگری میں درج کی گئی ہے۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی ) 394 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پیر کو اے کیو آئی 421 پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وہیں این سی آر خطے میں گروگرام میں اے کیو آئی 364، فرید آباد میں 382، غازی آباد میں 338، نوئیڈا میں 348، گریٹر نوئیڈا میں 439 درج کیا گیا۔
ارتھ سائنسز کی وزارت کے مطابق دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا معیار مزید پانچ سے چھ دنوں تک خراب رہنے کی امید ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی-این سی آر کے لیے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان یعنی (گریپ) کے فیز 4 کے تحت درکار تمام سخت پابندیوں کو بھی دہلی میںنافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت حکومت نے اسکولوں کو 10 نومبر تک بند کر دیا ہے اور 13 نومبر سے طاق کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
