• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیلی آرمی چیف اورنیتن یاہومیں اختلافات نمایاں
International

اسرائیلی آرمی چیف اورنیتن یاہومیں اختلافات نمایاں

CliQ INDIA
Last updated: January 24, 2024 11:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

تل ابیب،24جنوری(ہ س)۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے تیسرے مرحلے میں کم از کم 6 ماہ لگیں گے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق لیکن اسرائیلی چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی طویل عرصے تک جاری رہے گی اور اس کے ساتھ اسرائیل کے لیے بہت سے چیلنجز میں اضافہ بھی ہوگا۔انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں وسطی غزہ میں کل 21 فوجیوں کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل اس واقعے کی گہرائی سے تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کا مشن غزہ کی سرحد سے قصبوں تک رہائشیوں کی واپسی کے لیے حفاظتی حالات پیدا کرنا تھا۔

اسرائیلی حکام نے فوج کی جانب سے اپنے 21 فوجیوں اور افسروں کی ہلاکت کے اعلان کے بعد صدمے اور دکھ کے جذبات کا اظہار کیا، لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کی بہت زیادہ قیمت ہے اور غزہ کی جنگ آنے والی دہائیوں تک اسرائیل کے مستقبل کا تعین کرے گی۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے اپنے’ایکس‘ اکاونٹ پر کہا کہ ’ریزرو‘ فوج کے اہلکار جنگ میں بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے لڑ رہے ہیں۔وہ اس لیے اپنی جانوں کو نذرانے پیش کرتے ہیں تاکہ ہمارا مستقبل پرامن ہو۔اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوجی ترجمان دانیال ہاگری نے ایک ٹیلی ویڑن بیان میں کہا کہ ’زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ لانچر سے چلنے والے بم (آر پی جی) نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔‘اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئےاسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں 21 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مکمل فتح تک فوج لڑے گی۔نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ ‘ایکس’ پر ایک پیغام میں کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے 22 جنوری اسرائیلی فورسز کے لیے سب سے مشکل دنوں میں سے ایک تھا۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد سے شروع ہونے والی اس جنگ میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 25 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیل کے مطابق حماس کے حملوں میں 1200 افراد ہلاک اور 240 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران 25 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی اموات ہو چکی ہیں، ہزاروں زخمی ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو کر کیمپوں میں مقیم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

نیپال: کٹھ مانڈو سے چار مشتبہ پاکستانی گرفتار
حماس کی جانب سے اسپتالوں کو فوجی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کے ثبوت موجود ہیں:اسرائیل
سیٹلائٹ تصاویر میں غزہ کی تباہی کے ہولناک مناظر سامنے آگئے
امریکی صدر ٹرمپ نے ہارورڈ میں غیر ملکی طلبہ پر پابندی کا دفاع | BulletsIn
امریکہ نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر پابندیاں عاید کردیں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا پر 1.10 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا
Next Article جموں و کشمیر میں خشک سردی اور دھند کا سلسلہ جاری
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?