جموں ،24 جنوری (ہ س)، کشمیر اور جموں میں شدید خشک سردی کی لپیٹ میں آنے کے باوجود بدھ کے روز معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے کہا کہ طویل خشک سردی اس ہفتے کے آخر تک ختم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 26 جنوری سے یکم فروری کے درمیان میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ،بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 اور 29 جنوری کے درمیان میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے جب کہ 30 اور 31 جنوری کے درمیان وسیع مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس دوراج سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ، گلمرگ میں منفی 4.8 اور پہلگام میں منفی 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔لداخ خطے کے لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.5 اور کرگل میں منفی 10.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ جموں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس ، کٹرہ میں 4.6، بٹوت میں 1.5، بھدرواہ منفی 1 اور بانہال میں منفی 1.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
