کٹھ مانڈو۔
نیپال بھارت سرحد سے دو پاکستانیوں سمیت تین دہشت گردوں کی گرفتاری کے اگلے روز جمعہ کو کاٹھمنڈو سے چار پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
نیپال پولیس نے کاٹھمنڈو کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ترجمان کبیر کدایت نے بتایا کہ ہندوستان کے اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی دستے کے ہاتھوں پکڑے گئے پاکستانیوں اور کشمیری دہشت گردوں کی مدد کرنے پر چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار تمام افراد پاکستانی شہری ہیں۔ ان کی شناخت زبیر امزاد (57)، شاہجہان تنویر (42)، ملک احمد حامد (52) اور عارف مسیح (44) کے طور پر ہوئی ہے۔
