اسرائیل کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہوں گا : نیتن یاہو
دی ہیگ، 27 جنوری (ہ س)۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے جمعہ کو کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ اس سے قبل عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کی حفاظت کرے اور انہیں مناسب امدادی سامان فراہم کرے۔
نیتن یاہو کا یہ بیان اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے اس فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں غزہ پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے جمعہ کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا حکم دینے سے انکار کر دیا، لیکن اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے کوششیں کرے۔
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے جمعہ کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا حکم دینے سے انکار کر دیا، تاہم اسرائیل سے کہا کہ وہ جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے کوششیں کرے۔ مقدمہ دائر کرنے والے جنوبی افریقہ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ اسرائیل کو اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دے۔ نیتن یاہو نے نسل کشی کے دعووں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور جنگ کو بڑھانے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔
