• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > حماس مزید جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہے: فلسطینی عہدیدار
International

حماس مزید جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہے: فلسطینی عہدیدار

CliQ INDIA
Last updated: February 9, 2024 5:44 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

رام اللہ ،09فروری ۔

فلسطینی تحریک حماس کے قریبی ایک فلسطینی اہلکار نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ اس کی ابتدائی پیشکش کے مسترد ہو جانے کے باوجود وہ اب بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر بات کرنا چاہتی ہے۔اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز تنظیم کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے عجیب و غریب قرار دیا اور مکمل فتح تک فوجی کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا۔

فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس کا ایک وفد جمعرات سے قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات کرے گا جو اس کے بعد مزید مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے قطری نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔مذاکرات سے واقف اہلکار نے مزید کہا، ہم توقع کرتے ہیں کہ مذاکرات بہت پیچیدہ اور مشکل ہوں گے لیکن حماس گفتگو کے لیے رضامند اور جنگ بندی تک پہنچنے کی خواہش مند ہے۔چونکہ وہ اس حساس معاملے پر بات کرنے کے مجاز نہیں تھے تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، دونوں فریق بالواسطہ طور پر مذاکرات کے کئی دور کریں گے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے خطے کے تازہ ترین دورے پر نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام سے ملاقات کی ہے تاکہ ایک معاہدے کی ثالثی کی کوشش کی جا سکے۔انہوں نے بدھ کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بیان بازی کو کم کرے کیونکہ 7 اکتوبر کو حماس کے مزاحمت کاروں کے جنوبی اسرائیل پر مہلک حملے سے شروع ہونے والی جنگ اپنے پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔غزہ میں مقیم فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ مصری دارالحکومت میں ہونے والی بات چیت مجوزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر مرکوز ہوگی جو تقریباً چھ ہفتے تک جاری رہے گا۔اس دوران اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

عہدیدار نے مزید کہا، حماس کا ردِعمل جو مصر اور قطر تک پہنچا اور اسے امریکہ اور دیگر جماعتوں نے دیکھا، اس میں زیرِ حراست اسرائیلی بچوں، خواتین، بزرگ افراد اور بیماروں کو رہا کرنے کی پیشکش شامل تھی۔اس کے بدلے میں اسرائیل متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن پر آج (جمعرات) سے بات چیت ہوگی۔پہلے مرحلے میں خوراک، ادویات اور ایندھن لے جانے والے 400 سے 500 امدادی ٹرکوں کو روزانہ غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ علاقے میں انسانی بحران کے بارے میں وسیع خدشات ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ لڑائی میں پہلے وقفے کے دوران بات چیت میں غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلائ اور بے گھر ہونے والوں کی واپسی پر ایک معاہدے پر غور کیا جائے گا۔

اہلکار نے مزید کہا، حماس اس بات پر اصرار کرے گی کہ مصر، قطر، امریکہ اور فرانس کے ساتھ ترکی اور روس کھڑے ہوں تاکہ معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے جس میں ایک مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی کی تعمیرِ نو شامل ہے۔

 

You Might Also Like

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے جبالیہ علاقے کو چاروں طرف سے گھیرا
پینٹاگون میں ہلچل کے درمیان ٹرمپ نے آرمی جوائنٹ چیفس کے چیئرمین کو برطرف کیا | BulletsIn
مصر کا نیتن یاہو کو جواب، اسرائیلی وزیراعظم پر نسل کشی کے مرتکب ہونے کا الزام | BulletsIn
نیپال میں آتشزدگی کے دوران کار میں دھماکہ، 27 افراد جھلس گئے
اپڈیٹ ۔۔۔جنوبی کوریا: بیٹری فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد 20 لاشیں برآمد | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جے پی نڈا آج شام دہلی میں کریں گے ‘گڈ گورننس مہوتسو 2024’ کا افتتاح
Next Article شروعاتی کاروبار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی، سینسیکس-نفٹی میں اتار چڑھاو جاری
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?