شروعاتی کاروبار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی، سینسیکس-نفٹی میں اتار چڑھاو جاری
نئی دہلی، 9 فروری ۔ آج گھریلو شیئر بازار اتار چڑھاو کے درمیان معمولی فائدہ کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز ملا جلا رہا۔ سینسیکس ہلکی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کھلا تھا، جب کہ نفٹی معمولی اضافے کے ساتھ سبز نشان میں کھلنے میں کامیاب رہا تھا۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.14 فیصد اور نفٹی 0.12 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں آئی ٹی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فائنانس، ریلائنس انڈسٹریز اور ایکسس بینک کے حصص 1.64 فیصد سے لیکر 0.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف او این جی سی، مہندرا اینڈ مہندرا، کول انڈیا، بی پی سی ایل اور ہنڈالکو انڈسٹریز کے حصص میں 2.80 فیصد سے لیکر 2.32 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,062 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 360 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 1702 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 16 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 14 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 21 شیئر سبز نشان میں اور 29 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 18.14 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 71,410.29 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی یہ انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس گر کر 71,200.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداروں نے مارکیٹ میں خریداری کا زور بنایا جس کی وجہ سے انڈیکس نچلی سطح سے تقریباً 440 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 71640.98 پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ حالانکہ اس کے بعد ایک بار پھر مارکیٹ میں فروخت کا دباو بنا جس کی وجہ سے انڈیکس میں گراوٹ آگئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 100.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,528.53 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کے برعکس این ایس ای کے نفٹی نے آج 9.05 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 21,727 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس گر کر 21,648.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد جب خریداری کا زور بڑھا تو یہ 21,780.50 پوائنٹس تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔ لیکن اس کے بعد ایک بار پھر فروخت کا دباؤ بڑھتا ہوا نظر آیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی رفتار میں کمی آئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 26.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,744.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
