اسلام آباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے کے بعد ہفتے کی سہ پہر وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر سابق وزیر قانون اعظم تارڑ اور پارٹی رہنماو¿ں نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران نواز شریف نے اپنے ضمانتی کاغذات پر دستخط کیے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔
وہ دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے یہاں پہنچے ہیں۔ پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف نے دبئی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات 2017 کے مقابلے میں بہت زیادہ خراب ہوئے ہیں۔ نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نقدی کی کمی کا شکار ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک چھوڑنے سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دیا تھا اور بعد ازاں انہیں بدعنوانی کے دو مقدمات میں جوابدہ قرار دیتے ہوئے مجرم قرار دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
