• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ میں امداد کی تقسیم کااسرائیلی طریقہ اور شہریوں کا قتل ،برطانیہ سمیت 24 ممالک کی مذمت
International

غزہ میں امداد کی تقسیم کااسرائیلی طریقہ اور شہریوں کا قتل ،برطانیہ سمیت 24 ممالک کی مذمت

CliQ INDIA
Last updated: July 23, 2025 6:38 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

لندن،22جولائی(ہ س)۔برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک اور دیگر ممالک نے غزہ میں سست رفتار امداد اور عام شہریوں کے ظالمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیلی امدادی ماڈل کو خطرناک قرار دیا جو بد امنی کو ہوا دیتا ہے اور غزہ کے عوام کی انسانی حرمت چھینتا ہے۔ انھوں نے فوری جنگ بندی اور ایک سیاسی راہ متعین کرنے پر زور دیا۔اسرائیلی ٹینک آج پیر کے روز پہلی بار دیر البلح کے جنوب اور مشرق میں داخل ہو گئے۔ یہ علاقہ بے گھر فلسطینیوں سے بھرا ہوا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہاں باقی ماندہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔ گولہ باری میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جبکہ خان یونس میں ایک خیمے پر بم باری سے ایک خاندان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 130 سے زائد فلسطینی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ دیر البلح اور خان یونس میں ہلاکتوں پر اسرائیل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اندازہ ہے کہ غزہ میں اب بھی کم از کم 20 یرغمالی زندہ ہیں، جن کی سلامتی پر ان کے اہلِ خانہ نے تشویش ظاہر کی ہے۔غزہ کی پٹی میں ایندھن، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ اسپتالوں میں صرف ایک وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے۔ جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی خفیہ کارروائی کے دوران غزہ فیلڈ اسپتالوں کے ڈائریکٹر مروان الیمص کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک صحافی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ بین الاقوامی ریڈ کراس نے اس کارروائی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔د?ر البلح میں اسرائیلی پیش قدمی اور ہلاکتوں میں اضافے سے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں جاری جنگ بندی مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔ حماس نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں اور بھوک کے باعث 60 دن کی مجوزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت متاثر ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے زیر انتظامی امدادی ایجنسی انروا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جبکہ خوراک کی قیمتیں 40 گنا تک بڑھ چکی ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر محاصرہ ہٹایا جائے تو تین ماہ کی خوراک پہلے ہی سرحد پر موجود ہے۔ گزشتہ دنوں اقوامِ متحدہ کی امدادی گاڑیوں کا انتظار کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینی اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ امدادی ٹرکوں کو نشانہ نہیں بناتی اور ابتدائی تحقیق کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد مبالغہ آمیز ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر امداد کے داخلے کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اسرائیل نے یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے جواب میں شروع کی تھی جس میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1200 افراد مارے گئے اور 251 کو یرغمال بنایا گیا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جاری جوابی حملوں میں اب تک 59 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ آبادی کی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

سلامتی کونسل نے اسرائیل فلسطین جنگ میں طویل وقفے کا مطالبہ کیا
امریکہ میں احتجاجیوں کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
شیخ حسینہ کے قریبی عہدیداروں کا استعفیٰ جائز : محمد یونس | BulletsIn
دنیا کے کئی ممالک میں تنازعات اور جنگ پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس نے تشویش کا اظہار کیا
اسرائیل نے غزہ میں جنگ زمین کے نیچے منتقل کردی، روبوٹ اور دھماکہ خیزمائعات کا استعمال

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article معمولی کمزوری کے ساتھ بند ہوا گھریلو شیئر بازار، سرمایہ کاروں کو 1.39 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
Next Article بہار میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے3 مرد اور 14 خاتون کانسٹیبل معطل
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?