فلپائن کی راجدھانی منیلا میں ایک بار پھر لرزی زمین، چار دنوں میں دوسری بار زلزلہ
منیلا، 13 اکتوبر (ہ س)۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جمعہ کو آئے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 تھی۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔ مقامی حکام نے ممکنہ نقصان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید آفٹر شاکس سے خبردار کیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 24 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں کو عمارتوں سے بھاگنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق منیلا میں منگل کی شام بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز منیلا سے 524 کلومیٹر شمال میں تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
