غزہ ،21دسمبر (ہ س )۔
غزہ میں گزشتہ تقریباً دو ماہ سے جاری اسرائیلی مظالم کی تصاویر میڈیا کے ذریعہ کم مگر سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا بھر میں پہنچ رہی ہیں ۔جس پر لوگوں میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ بھی پایا جا رہا ہے ۔ لیکن اب فلسطینیوں پر مظالم سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنے کی ’میٹا‘ کی کوشش شروع ہو گئی ہے ۔اس کوشش پر ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ جاری کردی۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ’میٹا‘ فلسطینی آوازوں کو خاموش کررہا ہے، ’میٹا‘ منظم طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس ب±ک پر فلسطین پر مبنی مواد سینسر کررہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’میٹا‘ کی سینسر شپ فلسطینیوں کی تکالیف مٹانے میں مزید اضافہ کررہی ہے، آن لائن سینسر شپ کے ایک ہزار سے زائد کیس کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے جن میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہداءکی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے جس میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
