• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > عراقی عسکریت پسندوں کے امریکی فوج کے التنف بیس پر ڈرون حملے
International

عراقی عسکریت پسندوں کے امریکی فوج کے التنف بیس پر ڈرون حملے

CliQ INDIA
Last updated: October 29, 2023 12:00 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

بغداد،28اکتوبر(ہ س)۔

عراق میں مسلح گروپوں نے التنف امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اپنی نوعیت کا چند گھنٹوں میں اس فوجی بیس پر دوسرا ڈرون حملہ ہے۔مشرقی شام کے باخبر مقامی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم دو ڈرونز نے جمعہ/ہفتہ کی رات کو حمص گورنری کے دیہی علاقوں میں 55 کلومیٹر کے علاقے میں واقع التنف اڈے پر امریکی فضائی دفاع میں دراندازی کی۔

’اسپوتنک‘ نیوز ایجنسی نے بھی عراق، اردن اور شام کی رحد پر واقع اس امریکی بیس پر حملے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے 55 کلومیٹر کے علاقے میں واقع التنف اڈے کے قرب و جوار میں اپنے فضائی دفاع کے ذریعے طیارے کا سامنا کرنے کی کوشش کی لیکن دو ڈرون طیارے براہ راست اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔قبل ازیں شامی ذرائع نےبتایا تھا کہ جمعہ کے روز شمال مشرقی شام میں حسکہ کے دیہی علاقوں میں بین الاقوامی اتحاد کے اڈے پر پرتشدد دھماکے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکے ایرانی حامی دھڑوں کے حملوں کا نتیجہ جنہوں نے حسکہ میں امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔شامی میڈیا کے مطابق عراقی دھڑوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی التنف بیس کو نشانہ بنایا۔عراقی دھڑوں نے کل یہ بھی کہا کہ انہوں نے مغربی عراق میں انبار گورنری میں عین الاسد کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا اور براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ پیش رفت امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ امریکی طیاروں نے شام میں دو مقامات پر حملے شروع کیے ہیں، جو ان کے بقول ایرانی پاسداران انقلاب کی افواج اور ایران کے ساتھ اتحادی گروپ استعمال کر رہے تھے۔آسٹن نے مزید کہا کہ ان حملوں کا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ شام میں سائٹس پر حالیہ امریکی حملے اپنے دفاع کا حصہ تھے۔کربی نے جمعے کو اے بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ حملے زیادہ تر اپنے دفاع میں کیے گئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہماری افواج اور پوزیشنوں پر حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے زیادہ تر میزائل حملے ان گروہوں کی طرف سے کیے گئے،جو ایرانی حمایت یافتہ ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی بمباری کا نشانہ بننے والے مقامات میں ہتھیاروں کے ڈپو بھی شامل ہیں۔امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی افواج اور پوزیشنوں کی حفاظت کا پابند ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

نیپال کے جاجرکوٹ میں ایک ہفتے کے دوران 7 زلزلہ متاثرین سردی کے باعث ہلاک ہو گئے۔
بنگلہ دیش نے بھارت سمیت مختلف ممالک سے اپنے 5 سفارت کاروں کو واپس بلا یا | BulletsIn
ایران نے اسرائیل کی سمت مزید ڈرون طیارے بھیج دیے
بے گناہوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں: ملالہ یوسفزئی
گنی میں جیل پر حملہ کرکے مسلح حملہ آوروں نے کی تابڑتوڑ فائرنگ، 9 کی موت

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ہندوستان-برطانیہ کے وزرائے تجارت نے مجوزہ ایف ٹی اے مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لیا
Next Article بی جے پی ایم ایل اے کی گاڑی کو حادثہ، سازش کا الزام
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?