• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > ایران نے اسرائیل کی سمت مزید ڈرون طیارے بھیج دیے
International

ایران نے اسرائیل کی سمت مزید ڈرون طیارے بھیج دیے

CliQ INDIA
Last updated: June 21, 2025 6:33 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

تہران،20جون(ہ س)۔اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی میں ڈرون طیارے بھیجے ہیں۔ڈرون طیاروں کی روک تھام

العربیہ کے نمائندے نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایک اسرائیلی دفاعی میزائل نے عکا کے خلیج میں ایک فضائی ہدف کو مار گرایا۔اسی علاقے میں ایرانی ڈرون کو روکے جانے کی تصاویر بھی منظرِ عام پر آئیں۔نمائندے نے مزید بتایا کہ بعض اسرائیلی رپورٹوں کے مطابق، شام کی سمت سے آنے والے ڈرون طیاروں کو بھی روکا گیا ہے۔ ادھر، دیگر تصاویر میں دکھایا گیا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے تہران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کو روکنے کی کوشش کی۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ایک ایرانی ڈرون کو حیفا کے شمال میں روکا گیا، جب کہ دو دیگر ڈرونوں کو ایلات کے شمال میں بحیرہ مردار کے علاقے میں مار گرایا گیا۔ فوج کے مطابق، ان ڈرونوں کو ایران کے اندر سے بھیجا گیا تھا۔اس دوران اسرائیلی داخلی محاذ نے ہنگامی انتباہات جاری کیے، جو چند منٹ بعد اس اعلان کے ساتھ ختم کر دیے گئے کہ ڈرونوں کو روک دیا گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مغربی ایران کے علاقے لورستان میں اسرائیل سے تعاون کرنے والے 16 جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایران کے کلش طالشان نامی صنعتی علاقے کے باشندوں کو متنبہ کرتے ہوئے علاقے سے انخلا کا حکم دیا۔ فوج کے بیان کے مطابق، یہ انخلا ایک ایرانی فوجی تنصیب پر متوقع حملے کے پیشِ نظر ضروری تھا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں تہران کے مشرقی علاقے لویزان پر اسرائیلی حملے دیکھے جا سکتے ہیں، جب کہ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مشرقی تہران میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔یاد رہے کہ 13 جون سے اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں اور بم باری کی ایک مہم شروع کر رکھی ہے، جن میں عسکری تنصیبات، میزائل لانچنگ پلیٹ فارموں اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی حملوں میں درجنوں اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں اور کم از کم 10 جوہری سائنس دانوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ واشنگٹن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق، ان حملوں میں اب تک کم از کم 639 افراد جاں بحق اور 1329 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 263 عام شہری اور 154 سیکیورٹی اہل کار شامل ہیں۔اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے اور ڈرون طیارے بھیجے، اور مزید کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

برطانوی اداکار ٹام ولکنسن کا 75 سال کی عمر میں انتقال
امریکی اداکار ریان او نیل کا 82 سال کی عمر میں انتقال
حماس-اسرائیل جنگ: غزہ کے اسپتال پر حملہ، سینکڑوں ہلاک، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھی
Trump Sons Enter Drone Market Targeting Gulf Nations as Iran Conflict Escalation Fuels Defense Business Opportunities
کروشیا کے انتخابات: صدر کے متنازع دخلے سے ترقی پذیر

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پرائم ویڈیو نے گراؤنڈ زیرو کے خصوصی عالمی اسٹریمنگ پریمیئر کا اعلان کیا
Next Article وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں رابطہ آفس کا افتتاح کیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?