• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > حماس کی جنگ بندی کی تجویز پر مشاورت مکمل، ثالثوں کو دیامثبت جواب
International

حماس کی جنگ بندی کی تجویز پر مشاورت مکمل، ثالثوں کو دیامثبت جواب

CliQ INDIA
Last updated: July 6, 2025 6:33 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

قاہرہ،05جولائی(ہ س)۔حماس نے اپنے سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے پر اپنا جواب ثالثوں کو پیش کر دیا ہے۔ تنظیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر فوری مذاکرات کے لیے سنجیدگی کے ساتھ تیار ہے۔حماس نے وضاحت کی کہ اس نے نہ صرف اپنی داخلی مشاورت مکمل کر لی ہے بلکہ فلسطینی دھڑوں اور قوتوں کے ساتھ بھی اس تجویز پر مشاورت کی ہے جو حال ہی میں ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ تنظیم کے مطابق ان کا جواب مثبت انداز میں دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا جواب موصول ہو گیا ہے، اور فی الحال اس جواب کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ادھر فلسطینی ذرائع نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ حماس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جائے گا جس میں اس مجوزہ جنگ بندی پر اپنا موقف واضح کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، حماس کے جواب میں معمولی ترامیم شامل ہیں جو انسانی امداد کی ترسیل کے طریقہ کار اور اسرائیلی فوج کے غزہ کی مخصوص علاقوں سے انخلا سے متعلق ہیں۔ان ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ سے وابستہ ادارے امداد کی ترسیل میں مرکزی کردار ادا کریں، جب کہ اس نے غزہ ہیومینیٹرین فاو¿نڈیشن کو تقسیم کے عمل میں شامل کرنے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

اسی سیاق میں، دیگر ذرائع نے چینل کو بتایا ہے کہ حماس اور ثالثوں کے درمیان صرف دو نکات پر اختلاف باقی ہے جن کے حل کے لیے کام جاری ہے، جب کہ مذاکرات میں جزوی پیش رفت کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔ان ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ ثالثوں کو امریکی ضمانت حاصل ہوئی ہے کہ 60 دن کی مجوزہ جنگ بندی کے بعد جنگ دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی، تاہم حماس نے اس پر زور دیا ہے کہ جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضمانت واشنگٹن باقاعدہ دستخط کر کے دے۔یاد رہے کہ اسرائیلی چینل 14 کے مطابق، اس مجوزہ معاہدے میں دس زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا شیڈول بھی شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

حماس نے غزہ کے اسپتالوں کےلئے اسرائیلی ایندھن لینے سے انکارکی تردیدکی
شام میں ترکیہ ڈرون حملوں میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک | BulletsIn
پوتین کا محمود عباس سے رابطہ، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کا اعلان،کسی بھی غیر ملکی فریق کو جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی جائے گی
بنگلہ دیش کے علاقے بکولتلہ میں بالادستی کی جنگ، عوامی لیگ کے دو گروپوں میں فائرنگ، بمباری، 10 زخمی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article انوراگ بسو نے توڑی خاموشی ، کارتک اور سری لیلا کی جوڑی کے بارے میں کیا انکشاف
Next Article نوی ممبئی میں ایک شخص نے بیوی اور ساس کو برہنہ حالت میں کالے جادو کی رسومات ادا کرنے پر کیا مجبور
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?