• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > امریکہ کا غرب اردن میں تشدد میں ملوث اسرائیلیوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان
International

امریکہ کا غرب اردن میں تشدد میں ملوث اسرائیلیوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان

CliQ INDIA
Last updated: December 6, 2023 5:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

واشنگٹن،06دسمبر(ہ س)۔

واشنگٹن حکام کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی عائد کرنا شروع کر دی ہے۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل سے یہودی آباد کاروں کے تشدد کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی متعدد اپیلوں کے بعد امریکہ نے منگل کو پابندی کا اطلاق شروع کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ ویزا پابندی کی نئی پالیسی میں ان افراد کو نشانہ بنایا گیا، ’جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں امن، سلامتی یا استحکام کو نقصان پہنچانے، تشدد کی کارروائیوں یا دیگر ایسے اقدامات میں ملوث رہے، جن سے شہریوں کی ضروری خدمات اور بنیادی ضروریات تک رسائی معطل ہوئی۔‘

امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر سینیئر امریکی حکام بارہا متنبہ کر چکے ہیں کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کو روکنے کے لیے اسرائیل کو اقدامات کرنے چاہییں۔حالیہ مہینوں میں یہودی بستیوں میں توسیع کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور پھر سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران بھی اس علاقے میں تشدد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اعلان کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے اپنے دورے کے دوران اسرائیلی حکام پر واضح کیا تھا کہ ’انہیں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ تشدد کو روکنے اور اس کے ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی رہنماوں کو بھی چاہیے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینی حملوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔میتھیو ملر نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پہلی پابندی منگل کو عائد کی جائے گی اور آنے والے دنوں میں مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔اب کا مزید کہنا تھا: ’ہمیں توقع ہے کہ اس اقدام سے درجنوں افراد اور ممکنہ طور پر ان کے اہل خانہ متاثر ہوں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی ویزا رکھنے والے اور تشدد میں ملوث کسی بھی اسرائیلی کو مطلع کیا جائے گا کہ ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بعد سے اسرائیل نے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے، جسے فلسطینی ایک آزاد ریاست کے مرکز کے طور پر چاہتے ہیں۔ اسرائیل نے وہاں یہودی بستیاں تعمیر کی ہیں جنہیں زیادہ تر ممالک غیر قانونی سمجھتے ہیں، تاہم اسرائیل اس سے اختلاف کرتا ہے اور زمین کے ساتھ تاریخی اور مذہبی تعلقات کا حوالہ دیتا ہے۔

منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں آبادکاروں کی جانب سے تشدد کے بارے میں پوچھے جانے پر اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکام کے علاوہ کسی کو بھی تشدد کے استعمال کا حق حاصل نہیں۔انہوں نے کہا: ’اسرائیل میں قانون کی حکمرانی ہے۔ تشدد کا استعمال کرنے کا حق صرف ان لوگوں کو حاصل ہے، جنہیں حکومت کی طرف سے ایسا کرنے اجازت دی گئی ہے۔‘ملر نے کہا کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں تشدد کے ذمہ دار افراد کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں، جیسا کہ انہیں انتظامی حراست میں رکھنا، لیکن امریکی حکام کا خیال ہے کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ منگل کو اٹھایا گیا واشنگٹن کا اقدام ’اسرائیلی حکومت کو اپنے اقدامات کرنے سے نہیں روکتا اور ہم اس بارے میں ان کے ساتھ واضح رہیں گے۔‘

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کی یورپ میں ہوگی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات
مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟ آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، تاریخی جانشینی
چین کا جاسوسی جہاز آج مالے پہنچے گا، بھارتی بحریہ کی نظر
لبنانی سرحد پر حالات کی خرابی سے نمٹنے کےلئے اسرائیل تیار
پولینڈ کے نئے وزیر اعظم ہوں گے ڈونلڈ ٹسک

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
Next Article جموں کے اکھنور سیکٹر میں ایل او سی کے قریب مشتبہ ڈرون پر فوج نے فائرنگ کی ۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?