مالے ، 8 فروری ۔ چینی جاسوس جہاز جمعرات کی دو پہر مالدیپ کی بندرگاہ مالے میں داخل ہوگا۔ بھارت اس حوالے سے پوری طرح مستعدہے۔ بحر ہند کے علاقے ( آئی او آر) میں چین کے اس جہاز کے داخل ہونے کے بعد ہندوستانی بحریہ کی اس پر نظر ہے۔
سرکاری طور پر بتایا جا رہا ہے کہ چین کا یہ جہاز عملے کی تبدیلی کے لیے مالے پہنچنے والا ہے۔ مالدیپ کی معیزو حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے جہاز ایانگ ینگ ہانگ 3 کو مالے بندرگاہ میں صرف آپریشنل تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہوگی اور اسے مالدیپ کے خصوصی اقتصادی زون میں کوئی تحقیق کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ جہاز 5 فروری کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچنا تھا لیکن 22 دسمبر کو نئی دہلی کی درخواست پر سری لنکا کی حکومت نے چینی نگرانی کرنے والے جہاز کے لیے سری لنکا کی بندرگاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
