نیویارک، 31 دسمبر (ہ س)۔ غزہ پٹی میں جنگ کی وجہ سے سال کے آخری تین مہینے کولمبیا یونیورسٹی اور دیگر امریکی کالجوں پر بھاری پڑے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ سےان تعلیمی اداروں پر بہت برا اثر پڑاہے۔ کبھی اسرائیل نواز تو کبھی فلسطین کے حامی طلبہ گروپ مظاہرے کرتے رہے۔ جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں پڑھائی اور سیکھنے کا عمل آسانی سے نہیں ہوسکا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ سے کولمبیا یونیورسٹی اور دیگر کیمپس میں کئی ہفتوں تک کشیدگی رہی۔ ایک یہودی طالب علم نے بتایا کہ یرغمالی کے پوسٹر لگانے کے بعد اس پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیل اور فلسطین کے حامی طلباء کے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے تدریسی کام متاثر ہوا۔ ہارورڈ اور پینسلونیا یونیورسٹی میں چند ہفتوں تک کشیدگی رہی۔
اس محاذ آرائی میں یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے صدر کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا اور ہارورڈ کے صدر کئی ہفتوں تک تنازعات میں گھرے رہے۔ نومبر میں کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دو فلسطینی حامی طلبہ گروپوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا غیر معمولی فیصلہ کیا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
