نیپال میں 4.5 شدت کا زلزلہ، جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
کٹھمنڈو، 23 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے مکوان پور ضلع کے چتلانگ میں جمعرات کی صبح 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال سیسمولوجی سینٹر کے مطابق 23 نومبر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حالانکہ ان جھٹکوں سے کسی بڑے نقصان کی جانکاری نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 3 نومبر کو نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس میں بھاری تباہی ہوئی تھی۔ اس دوران 157 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
