ایک وقت تھا جب بھارتی گلوکار اور موسیقار امر سنگھ کا نام پنجابی موسیقی کی دنیا میں ایک بڑانام تھا۔ وہ پنجاب کے سب سے زیادہ بکنے والے ریکارڈ آرٹسٹ تھے۔ 8 مارچ 1988 کو انہیں اور ان کی اہلیہ امرجوت کور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اب جلد ہی یہ کہانی آپ کو فلم کی شکل میں دیکھنے کو ملے گی۔
جب سے گزشتہ سال فلم ‘چمکیلا’ کا ٹیزر ریلیز ہوا تھا، لوگوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا۔ حال ہی میں نیٹ فلکس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ شیئر کی ہے۔ فلم کے پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان ایک خصوصی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پہلے یہ فلم بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن پھر کسی وجہ سے میکرس نے فلم کو صرف او ٹی ٹی کے لیے بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ فلم او ٹی ٹی نیٹ فلکس پلیٹ فارم پر 12 اپریل سے دستیاب ہوگی۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری اور اے آر رحمان کی کمپوز کردہ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
