آج ملک بھر میں ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار رنگوں سے بھرا ہوتاہے۔ عام آدمی سے لے کر مشہور شخصیات تک سبھی اس تہوار کو مناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ دریں اثنا، مشہور بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ اور اداکار جیکی بھگنانی کی شادی کے بعد یہ پہلی ہولی ہے، جس میں دونوں ایک ساتھ مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے پہلے ہولی کے جشن کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے جیکی اپنی بیوی راکل پریت سنگھ کو گلال لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب کہ بعد میں راکل بھی اپنے شوہر کی ناک پر گلال لگاتی ہیں۔ اس دوران دونوں کی خوشی قابل دید ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے پوسٹ کا کیپشن دیا، ہماری طرف سے آپ سب کو ہولی مبارک ہو۔ ان کی پوسٹ کے فوراً بعد ان کے مداحوں نے بھی انہیں ہولی کی مبارکباد دی۔
کام کی بات کریں تو اداکارہ کمل ہاسن کے ساتھ ‘انڈین 2’ میں نظر آئیں گی۔ اس میں بوبی سمہا اور پریا بھوانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جیکی بھگنانی کی بات کریں تو وہ اپنے پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بننے والی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جو اس سال عید پر ریلیز ہوگی۔
