جونپور ۔
جونپور ضلع کے منگرآبادشاہ پور تھانہ علاقہ کے ننہوکے پورہ گاؤں میں ہولیکا جلانے کے بہانے اتوار کی رات دیر گئے رہائشی جھوپڑی اور دوکان میں رکھا سامان جل گیا ۔
اتوار کی رات راجیش گوتم ولد رام لکھن گوتم ساکنہ ننہو کے پورہ گاؤں رہائشی جھوپڑے میں سو رہا تھا۔ الزام ہے کہ رات 2 بجے بدمعاشوں نے ان کے رہائشی جھوپڑے کو آگ لگا دی۔ آگ دیکھ کر گاؤں کے لوگ دوڑ پڑے اور آگ پر قابو پایا ۔ جب تک لوگ آگ پر قابو پاتے تب تک جھوپٹی اور دکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔
پیر کو اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے تھانہ صدر سنتوش پاٹھک نے بتایا کہ رات کو ہی واقعہ کی اطلاع ملی اور وہ فوراً موقع پر پہنچے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ قریب میں جلی ہولیکا کی چنگاری کی وجہ سے پیش آیا۔ متاثرہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے جس میں گاؤں کے کچھ لوگوں پر جھونپڑی اور دکان کو جلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تین لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔
