پٹنہ، 02 فروری (ہ س)۔
بہار کے مظفر پورضلع کے ترکی او پی تھانہ علاقہ کے بڑا سمیرا گاؤں میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا قتل کردیا۔ساتھ ہی اس کی لاش کو سمیرا چوک پر رکھ دیا۔ اس کی شناخت سمیرا گاؤں رہائشی ناگیشور شاہ کے 26 سالہ بیٹے رنجن کمار کے طور پرہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ترکی او پی تھانہ انچارج روی پرکاش اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر چھان بین کر رہی ہے۔حالانکہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔ ترکی او پی تھانہ انچارج روی پرکاش نے بتایا کہ نامعلوم بدمعاشوں نے تھانہ علاقے کے بڑا سمیرا گاؤںمیں ایک 26 سالہ نوجوان کا قتل کردیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ہر نکات پرتفتیش کر رہی ہے۔ ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم کو بھی موقع پر بلا کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
