وزیر اعظم مودی آج شام بھارت منڈپم میں موبلٹی گلوبل ایکسپو سے کریں گے خطاب
نئی دہلی، 2 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام قومی دارالحکومت دہلی میں انڈیا موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک باتصویرمختصر معلومات شیئر کی ہیں۔
بی جے پی کے مطابق وزیر اعظم مودی شام 4.30 بجے پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں انڈیا موبلٹی گلوبل ایکسپو سے خطاب کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی نمائش (انڈیا موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024) ہے۔
