مالوانی میں 1.17 کروڑ روپئے کی منشیات کے ساتھ دو گرفتار
ممبئی، 11 جنوری (ہ س)۔ مالوانی میں پولیس نے ڈرگ مینوفیکچرنگ لیب پر چھاپہ مار کر 1.17 کروڑ روپئے کی منشیات کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا۔ مالوانی پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
مالوانی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر چیماجی ادھو نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولیس کو مالوانی کے ایک گھر میں منشیات کی تیاری کی اطلاع ملی تھی۔ اس بنیاد پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر لیب کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے یہاں سے 1.17 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منشیات برآمد کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ابرار شیخ اور نور چودھری کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
