-878 ایمپول نشہ آور انجکشن برآمد
مشرقی چمپارن ، ۔
رکسول شہر سے متصل نیپال کے پرساضلع پرہاری دفترکے جوانوں نے دوخواتین کو ممنوعہ ادویات کے ساتھ حراست میں لیا ہے۔ مذکورہ کارروائی بیرگنج میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 16 رجت جینتی چوک کے قریب کی گئی ہے ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں خواتین ہندوستان کے شہر رکسول سے دوائیوں کی کھیپ لے کر بیر گنج کی طرف آرہی تھیں، اسی دوران شک کی بنیاد پر تفتیش کے دوران نیپال سینٹینل پوسٹ انروا اور ڈرگ کنٹرول بیورو برانچ پرسا کی ٹیم نے منشیات برآمد کی۔ گرفتار کی گئی دونوں خواتین مشرقی چمپارن ضلع کے رام گڑھوا تھانہ علاقے کی رہائشی ہیں۔
ویر گنج سینٹینل کے سب انسپکٹر کمار وکرم تھاپا نے بتایا کہ ایک خاتون سے بیپرینورفین 144 ایمپول ، ڈائی زیپام 149 ایمپولس اور فینارگن 131 ایمپولس برآمد کی گئی ہیں اور بیوپرینورفین 148 ایمپولس ، ڈائیزیپام 147 ایمپولس اور 178 ایمپولس کے کل 17 ایمپولس برآمد ہوئے ہیں ۔ گرفتار خواتین سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور ان کےبارے میں مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
