ساگر، 20 جنوری (ہ س)۔
ضلع کے بینا میں ایک ڈاکٹر جوڑے کی لاش ان کے گھر سے ملی ہیں۔ شوہر کوروائی میں اور بیوی بینا سول اسپتال میں تعینات تھیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
کھرئی روڈ واقع نندن واٹیکا کالونی میں رہنے والےڈاکٹر بلویر کیتھوریا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، کوروائی میں تعینات تھے۔ بیوی ڈاکٹر منجو کیتھوریا بینا سول اسپتال میں ماہر امراض چشم تھیں۔ دونوں کی لاشیں ہفتہ کی صبح ان کے گھر سے ملیں۔ شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی جبکہ بیوی کی لاش بستر پر پڑی ہوئی ملی۔ جوڑے کا بیٹا پٹنہ سے ایم بی بی ایس کر رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح جب وہ گھر آیا تو واقعہ کا پتہ چلا۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
