جبل پور، 19 اکتوبر (ہ س)۔
قومی شاہراہ نمبر 30 پر گھاٹ سمریا کے قریب واقع ہرن ندی کے پل پر کل رات ایک ہائیوا کو کنٹینر نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کنٹینر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
گوسل پور پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہائیوا ایم پی 07 جی اے 5043 ہرن کے پل پر خراب ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ڈرائیور نے اسے پل پر ہی کھڑا کر دیا تھا۔ نہ اس کے بلنکرز آن تھے اور نہ ہی کوئی اور حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ اسی دوران بہار کے پورنیا کا رہنے والا منوج ساہو کنٹینر این ایل 01 اے اے 7245 لے کر بہار کی طرف جارہا تھا۔ کنٹینر تیز رفتاری سے چل رہا تھا۔ ہرن ندی کے پل پر اسے کھڑا ہائیوا نظر نہیں آیا، جب تک منوج کنٹینر کا بریک لگاتا تب تک کنٹینر پیچھے سے ہائیو سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں کنٹینر کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
