میگھالیہ میں بھاری مقدار میں ہتھیاروں کے ساتھ میزورم کا شہری گرفتار
شیلانگ، 9 دسمبر (ہ س)۔ میگھالیہ میں میزورم کے ایک شخص کو غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ کامیابی میگھالیہ پولیس اور ملٹری انٹیلی جنس کے مشترکہ آپریشن میں حاصل کی گئی ہے۔
میزورم کے اس شخص کو میگھالیہ کے ری بھوئی ضلع کے نو مائل باریدوار سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ یہ غیر قانونی ہتھیار بیچنے کے لیے لایا تھا۔
پولیس نے گرفتار شخص سے اے کے 47 کی ایک ہزار 52 زندہ گولیاں، دستی بم، میگزین، رائفل، پستول اور 34 سرکاری مہریں برآمد کی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
