نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔ بہتر عالمی رجحانات کے درمیان گھریلو شیئر مارکیٹ کے دونوں بڑے انڈیکس سبز رنگ میں مضبوطیکے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 625.31 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد کے اضافے کے ساتھ 71,812.17 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) کا نفٹی 205.35 پوائنٹس یعنی 0.96 فیصد اضافے کے ساتھ 21,667.60 پر کاروبار کر رہا ہے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج(بی ایس ای) کا30شیئروں پر مبنی سینسیکس ابتدائی تجارت میں 250.08 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,933.31 پوائنٹس پر کھلا۔ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج(این ایس ای) کا نفٹی 75.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,698.20 پوائنٹس پر کھلا۔ سینسیکس کی بڑی کمپنیوں میں ایچ ڈی ایف سی بینک، پاور گرڈ، این ٹی پی سی، بجاج فائنانس، سن فارما اور آئی سی آئی سی آئی بینک، آئی ٹی سی، بجاج فنسرو کے شیئروں میں سب سے زیادہ تیزی نظر آرہی ہے ۔
عام طور پر اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے روز بند رہتی ہے تاہم 20 جنوری کو جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا تھا کہ آج دن بھر حصص بازار میں صبح 9 بجے سے دو پہر ساڑھے 3 بجے تک کاروبار ہوگا۔ دراصل 22 جنوری پیر کو رام للا کی پران پرتیشٹھا پر اسٹاک مارکیٹ میں تعطیل کی وجہ سے آج کاروبار ہوگا۔ اجودھیا میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا کے دن پیر کو شیئر مارکیٹ میں چھٹی ہوگی۔ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں 22 جنوری کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ انڈیکس سینسیکس 496 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,683 کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں نفٹی بھی 160 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,622 کی سطح پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
