پٹنہ، 16 فروری ۔
بہار کے سیتامڑھی کے بیلسنڈ میں سرپنچ کی اہلیہ کو گولی مار دی گئی تھی۔ جس کے بعد ماحول گرم ہوگیا۔ وہیں اب فائرنگ سے زخمی خاتون اسپتال میں دوران موت ہوگئی۔ اس کی وجہ سے ماحول خراب ہوگئی ہے اور گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔ حالانکہ واقعے کے بعد سے مقامی تھانہ پولیس گاؤں میں کیمپ کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق بیلسنڈ تھانہ علاقہ کے کنسر پنچایت کے پڈرہی گاؤں میں امن ہے۔ پولیس احتیاطی تدابیر کے طور پر کیمپ کررہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس پٹنہ سے مزید بیان کا انتظار کر رہی ہے۔ واقعہ کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تناؤ کا ماحول ہے۔ دریں اثناء گزشتہ رات خاتون کی موت کی خبر موصول ہوئی جس کے بعد فریقین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
گاؤں والوں کے مطابق بدھ کی دیررات دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے سرپنچ نصرالدین رین کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس کے بعد سرپنچ کی اہلیہ خیرالنساء نے دروازہ کھولا۔ لیکن نامعلوم افراد کو دیکھ کر وہ گھر کے اندر بھاگنے لگی۔ اس دوران بدمعاشوںنے فائرنگ کردی۔ گولی کمر میں لگی اور پیٹ سے نکل گئی۔ اس کے بعد سرپنچ کی زخمی اہلیہ کا پٹنہ میںاسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کی موت ہوگئی ۔
اسی دوران حملے سے ناراض لوگوں نے ملزم کے گھر پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے دروازے پر کھڑی دو گاڑی اور دو موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کی قیادت میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو نقصان پہنچنے سے روک دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ملزم کے گھر سے خواتین کو بحفاظت نکال کر تھانہ لے گئی۔ فی الحال ملزم واردات کے بعد فرار ہیں۔ اس کے علاوہ خاندان کے دیگر مرد افراد بھی مفرور ہیں۔
سرپنچ کا بیٹا مولانا بلال نوری نے بتایا کہ ملزم اسلحہ لے کر گاؤں میں گھومتا ہے جس کے بارے میں سرپنچ نے اسے کئی بار سمجھایا ۔ اس کے بعد پولیس میں شکایت کی گئی جس پر پولیس نے ملزم کو بلا کر سمجھایا ۔ جس کے بعد مذکورہ واقعہ کو انجام دیا گیا۔
