جموئی، 12 جنوری(ہ س)۔
بہار کے جموئی میں پولیس نے کثیر مقدار میں گانجہ ضبط کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جموئی چکائی مین روڈ پر ڈومری چیک پوسٹ کے قریب ایک ٹرک میں لدا 70 لاکھ روپے مالیت کا گانجہ ضبط کیا ۔ گانجے کو موڑھی کی بوری میں چھپا کر جھارکھنڈ سے جموئی لایا جا رہا تھا۔ ڈرائیور اور خلاصی موقع سے فرار ہو گیا۔
معاملے کی معلومات سونو تھانہ میں دیتے ہوئے ایس پی سوریہ سمن نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جھارکھنڈ سے گانجہ کی بڑی کھیپ کو ضلع کے راستے د وسے اضلاع میں بھیجا جارہا ہے۔ اطلاع کے بعد انہوں نے ڈی ایم راکیش کمار سے بات کی، ایک ٹیم تشکیل دی اور یہ کارروائی کی۔
ٹیم میں ایکسائز سپرنٹنڈنٹ سنجیو ٹھاکر ، جھاجھا کے ایس ڈی پی او راجیش کمار ، سرکل افسر سونو ، سونوتھانہ انچارج چترنجن کمار اور دیگر پولیس افسران نے ڈمری چیک پوسٹ کے قریب ایکسائز پولیس کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ٹرک ڈمری چیک پوسٹ پر پہنچا تو گانجہ اسمگلر نے پولیس کو دیکھا جس کے بعد وہ ٹرک چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ٹرک کو چیک کیا گیا تو ایک بوری میں چھپائے گئے گانجے کے 46 پیکٹ برآمد ہوئے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
