بچوں کے جھگڑے میں پیتل کے تاجر کا گولی مار کر قتل
مرادآباد، یکم نومبر (ہ س)۔ مرادآباد ضلع کے کٹ گھر تھانہ کی ایکتا وہار کالونی میں بدھ کو پیتل کے تاجر سعود (25) کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے پڑوسی پر فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
کٹ گھر تھانہ علاقہ کی ایکتا وہار کالونی کا رہنے والا سعود پیتل کا کاروبار کرتا تھا۔ چند روز قبل کالونی میں بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس معاملے میں سعود نے پولیس چوکی میں اپنے ایک پڑوسی کی شکایت کی تھی۔ اس کی وجہ سے ملزم پڑوسی بہت ناراض تھا۔ وہ مسلسل سعود کو معافی مانگنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ بدھ کی صبح اس نے فون کر کے سعود کو گھر کے باہر بلایا اور اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
سرکل افسر کٹ گھر گنیش گپتا نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
