ممبئی ۔
گھاٹ کوپر میں پیر کی صبح تیز رفتار بائک نے تین راہگیروں کو کچل دیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی شہری تینوں کو راجواڑی اسپتال لے گئے لیکن علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ گھاٹ کوپر پولیس اس معاملے میں بائک ڈرائیور کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
پولس کے مطابق کنٹرول روم کو گھاٹ کوپر کے لال بہادر شاستری نگر میں سائی ہوٹل کے سامنے ایک سنگین سڑک حادثہ کی اطلاع ملی۔ صبح پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ موقع پر زخمی سمیر مصطفیٰ (19)، مظفر بدیشاہ (19) اور سریش کو مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر گھاٹکوپر کے راجواڑی اسپتال لے جایا گیا۔ تینوں کی دوپہر میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا ملزم موٹر سائیکل سوار تباہ شدہ موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس سی سی ٹی وی اور مقامی لوگوں کی مدد سے موٹر سائیکل سوار کی تلاش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کے اہل خانہ کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔
