میرٹھ :دو گروپوں میں لڑائی، وکیل کو گولی لگی، حالت تشویشناک
میرٹھ، 27 فروری ۔ میرٹھ ضلع کے کنکرکھیڑا تھانہ علاقے کے امبیڈکر روڈ پر پیر کی رات دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ اسی درمیان وہاں سے گزر رہے ایک وکیل کو گولی لگ گئی۔ ایڈوکیٹ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کر وایا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
کنکرکھیڑا میں پیر کی رات امبیڈکر روڈ پر ماڈل ٹاؤن کے سامنے دو فریق کے درمیان لڑائی ہورہی تھی۔ حملہ آوروں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ اسی دوران اوم نگر کے رہائشی ایڈوکیٹ اجے گوئل اپنی بیوی کے ساتھ اسکوٹی سے وہاں سے گزر رہے تھے۔ وہ اچانک گولی کی زد میں آگئے۔ گولی لگنے سے وکیل سڑک پر گر گیے۔ یہ دیکھ کر حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔
ایڈوکیٹ کو گولی لگنے کی اطلاع پر تھانہ کنکرکھیڑا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمی وکیل کو کیلاشی اسپتال میں داخل کروایا۔ وکیل کی سنگین حالت کو دیکھ کر اہل خانہ نے ان کو گڑھ روڈ پر واقع نویٹما اسپتال میں داخل کروایا۔ سی او دورالا ابھیشیک پٹیل کے مطابق زخمی ایڈوکیٹ کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
