بستی کوتوالی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیوی دیوتاؤں پر نازیبا تبصرہ کرنے پر 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ بدھ کو کوتوالی پولس کو اطلاع دیتے ہوئے کوتوالی تھانہ علاقہ کے سول لائن کے رہنے والے شیام کرن ورما نے شکایت دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہندو دیوی دیوتاؤں پر نازیبا تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں عدنان، عامر، ذیشان، فیروز، عاقب، الہام، حمزہ، عمر ملک، دانش، عاصم علی، آصف خان، آفتاب، اشتیاق، سانو، محمد ، سراج، آصف انصاری، قائد خان، سلیم، عمر سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔ شام کرن نے الزام عائد کیا کہ جب میں نے احتجاج کیا تو یہ لوگ میرے گھر کے دروازے پر چڑھ گئے اور گالیاں دینے لگے۔ اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
