کٹیہار، 11 ستمبر (ہ س)۔ بلرام پور تھانہ پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک فور وہیلر سے 176.4 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔ اس کارروائی میں پولیس نے ایک اسمگلر ابھیشیک کمار کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک فور وہیلر بجڑگاؤں چیک پوسٹ کے قریب جارہی ہے، جس میں غیر قانونی شراب ہو سکتی ہے۔ اطلاع کی تصدیق اور ضروری کارروائی کے بعد گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس میں سے کثیرمقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کا نام ابھیشیک کمار ہے جس کی عمر 20 سال ہے اور وہ مدھے پورہ ضلع کے آزاد نگر کا رہنے والا ہے۔ برآمد شدہ اشیاء میں 176.4 لیٹر غیر ملکی شراب اور ایک فور وہیلر شامل ہے۔ بلرام پور تھانہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے خلاف مزید کارروائی کی جارہی ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ یہ شراب کہاں سے لائی گئی تھی اور کہاں بھیجی جانی تھی۔ کٹیہار میں شراب کی اسمگلنگ کے خلاف پولیس کی یہ کارروائی جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
