فیروز آباد: 50 لاکھ روپے مالیت کے گانجے سمیت چار اسمگلر گرفتار
فیروز آباد، 07 نومبر (ہ س)۔ بریلی کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس یونٹ اور سرسا گنج پولیس اسٹیشن نے ایک مشترکہ کارروائی میں منگل کو چار اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے دو کوئنٹل اور 20 کلو گرام گانجہ برآمد ہوا ہے جس کی بین الاقوامی قیمت پچاس لاکھ روپے ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی ران وجے سنگھ نے بتایا کہ بین ریاستی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان میں روی کمار، رنجیت، بالے خان اور لاوکیش کمار کو سرسا گنج سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کار اور اس میں رکھے گئے دو کوئنٹل 20 کلو گرام گانجہ برآمد ہوا۔ ملزم اڈیشہ ریاست سے گانجا خرید کر ریاست کے کئی اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ ان کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ سب کے خلاف کارروائی کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
