کانپور، 20 جنوری (ہ س) کانپور کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس اور کلیان پور پولیس اسٹیشن کی مشترکہ پولیس ٹیم نے ہفتہ کو اندرا نگر کے قریب سے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی۔ جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 7 کروڑ روپے ہے۔
مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ وجے دھول نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کا نام محمد ریحان ہے وہ فتح پور ضلع کے کوتوالی علاقے کا رہنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اے این ٹی ایف کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، آگرہ اور بارہ بنکی کے ذریعہ چلائی جارہی انسداد منشیات مہم کے تحت، محمد ریحان کو ایک مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر کلیان پور تھانہ علاقہ کے اندرا نگر سے گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش اطلاع ملی کہ ریحان ہیروئن بر آمد کرنے کا کام کرتا ہے۔ ریحان لکھنؤ سے کانپور آیا تھا اور اسے اپنے ایک دوست کے ساتھ دہلی جانا تھا، لیکن اس دوران وہ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی کانپور میں منشیات کے خلاف گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ جس کے بعد ملنے والے اہم سراغ کی بنیاد پر ہیروئن اور دیگر منشیات اسمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار//سلام
