نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔
آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاو¿ کے درمیان فلیٹ لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کا آغاز مضبوط نوٹ پر ہوا، لیکن ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے میں فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے، دونوں مارکیٹ انڈیکس گر کر لال نشان میں پہنچ گئے۔۔ تاہم اس کے بعد دوبارہ خریداری شروع ہونے سے مارکیٹ کی صورتحال میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ دوپہر 2 بجے تک ٹریڈنگ میں، سینسیکس 0.001 فیصد کی کمزوری کے ساتھ اور نفٹی 0.04 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔
ایودھیا کے شری رام مندر میں پران پرتشٹھاکی وجہ سے پیر کو مہاراشٹر میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس لیے آج چھٹی ہونے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں عام دن کی طرح لین دین کیا جا رہا ہے، تاکہ سال بھر کے تجارتی سیشن مکمل ہو سکیں۔ اس کے ساتھ، آج این ایس ای اوربی ایس ای ایک دن کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ پر جا رہے ہیں، تاکہ کسی تکنیکی مسئلہ یا پرائمری سائٹ کے کریش ہونے کی صورت میں ٹریڈنگ کا کام متاثر نہ ہو۔
اب تک کی تجارت میں، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں، کول انڈیا، کوٹک مہندرا، پاور گرڈ کارپوریشن، ہنڈالکو انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص 4.04 فیصد سے 1.16 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ ہندوستان یونی لیور، ٹی سی ایس، انڈس انڈ بینک، مہندرا اینڈ مہندرا اور نیسلے کے حصص میں 3.23 فیصد سے 1.07 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار دیکھا گیا۔
موجودہ کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,122 حصص کی فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,215 حصص منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 907 حصص خسارے کے بعد سرخ رنگ میں ٹریڈ ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 14 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے 16 حصص سرخ نشان میں ٹریڈ ہوئے جبکہ نفٹی میں شامل اسٹاکس میں سے 23 حصص سبز نشان میں اور 27 حصص سرخ نشان میں ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 325.07 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,008.30 پوائنٹس پر کھلا۔ ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں سیلنگ پریشر بننا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے انڈیکس گرنا شروع ہوگیا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد کچھ دیر کے لیے خریداری کا دباو¿ رہا جس کی وجہ سے انڈیکس 72,026.26 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ اس کے بعد دوبارہ فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے دوپہر ایک بجے کے قریب یہ انڈیکس سرخ رنگ میں لڑھک گیا اور 71,499.27 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، سینسیکس دوپہر 2 بجے تک 1.35 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 71,681.88 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اس سے پہلے جمعہ کو آخری کاروباری دن سینسیکس 496.37 پوائنٹس یا 0.70 فیصد کے اضافے کے ساتھ 71,683.23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 160.15 پوائنٹس یا 0.75 فیصد چھلانگ لگائی تھی اور جمعہ کی تجارت 21,622.40 پوائنٹس کی سطح پر ختم ہوئی تھی۔
ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ
