مشرقی چمپارن ، 17 جنوری (ہ س)۔
ضلع پولیس کی ٹیم نے موتیہاری شہر میں چل رہے سیکس ریکیٹ کا بڑاانکشاف کیا ہے۔ ایس پی کانتیش کمار مشرا کو خفیہ اطلاع ملی کہ شہر کے چھتونی تھانہ علاقہ کے انتہائی مصروف علاقہ چھوٹا بریار پور میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔
اطلاع کی روشنی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر شری راج کی قیادت میں مسلح افواج کی ایک ٹیم جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مدھو کماری ،خاتون تھانہ انچارج سشما کماری اور چھتونی تھانہ انچارج کنچن بھاسکر نے فوری کارروائی کی۔ چھتونی تھانہ علاقہ کے چھوٹا بریار پور میں نجی گھر پر چھاپہ ماری کر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا جسم فروشی میں ملوث 5 خواتین کو آزاد کرایا گیا۔ پولیس جسم فروشی میں ملوث میاں بیوی اور ایک ملزم سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بازیاب ہونے والی لڑکیوں میں سے ایک نے بتایا ہے کہ ایک نوجوان نے اسے جھانسہ دے کر بیچ دیا اور اسے اس کی فحش تصویر بنانے اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر جسم فروشی پر مجبور کیا۔ اس سلسلے میں چھتونی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
