کشن گنج ، 29 نومبر(ہ س)۔
ضلع میں غیر قانونی کانکنی اور نقل و حمل کو روکنے کے لیے محکمہ کان کنی مسلسل مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں کانکنی افسرکی ہدایت پر کانکنی انسپکٹر اوماشنکر سنگھ نے بدھ کے روز ریت سے لدی دو گاڑیوں کو پکڑ کر تھانہ کے حوالے کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ کانکنی کو غیر قانونی ریت لے جانے والی گاڑیوں کے آمدور فت کی اطلاع مل رہی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی اور گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انٹری مافیا کے کارندے مختلف چوراہوں پر سرگرم ہیں اور اوورلوڈ ریت سے لدی گاڑیاں گزرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
