پٹنہ، 11 دسمبر(ہ س)۔
بہار کے پٹنہ سے متصل مسوڑھی سب ڈویزن میں منی چک موڑ کے قریب بدمعاشوں نے ایک طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ واقعہ صبح سویرے پیش آیا ، جب وہ پڑھائی کے لیے کوچنگ جا رہی تھی۔ مقتولہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ تھی۔ جو نوادہ کی رہائشی تھی ۔ وہ ہر روز گاندھی میدان میں واقع کوچنگ کلاس میں پڑھنے جاتی تھی ۔
بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز جیسے ہی وہ کوچنگ سینٹر کے قریب پہنچی تو وہاں گھات لگائے ہوئے بدمعاشوں نے اس کے سر میں گولی ماری اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس کے بعد آس پاس کے لوگوں نے اسے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے سب ڈویزنل اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر متوفی کے لواحقین بھی اسپتال پہنچ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ فی الحال اس واقعے کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ اس پورے معاملے میں مسوڑھی کے اے ایس پی شبھم آریہ نے کہا کہ کوچنگ کے لیے جارہی طابہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
