مدھے پورہ کے دو بدنام زمانہ مفرور مجرموں پر انعام کا اعلان، اطلاع دینے والوں کو تین ۔تین لاکھ روپے ملیں گے
مدھے پورہ، 21 دسمبر (ہ س)۔ بہار کے مدھے پورہ میں پولیس مجرموں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور مجرمانہ واقعات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے بارے میں ایس پی راجیش کمار نے کہا کہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ای جی) بہار کے حکم کے مطابق مدھے پورہ ضلع کے دو بدنام زمانہ مفرور مجرموں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والوں کو فی مجرم 3 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
ایس پی راجیش کمار نے کہا کہ مدھے پورہ ضلع کے مفرور بدنام زمانہ مجرموں کی اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے دونوں مجرموں کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی شیئر کی ہیں۔ پہلا مجرم جنیشور یاڈو ولد آنجہانی بولو یادو ساکن وارڈ نمبر 02 تھانہ گوالپاڑہ ہے۔ اس کے خلاف 13 سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ دوسرا بدنام زمانہ مجرم پرمود یادو ولد آنجہانی جے نارائن یادو تھانہ بہاری گنج کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف نو سنگین دفعات کے تحت مقدمے درج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانہ صدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دونوں مفرور مجرموں کے خلاف مہم شروع کریں اور ان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنے والے پولیس افسر اور اہلکار اور اطلاع دینے والے شہری کو بھی اعلان کردہ انعام دیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
