کمزور شروعات کے بعد شیئر بازار میں ریکوری کا رجحان
نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔ بڑی گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع کرنے کے بعد گھریلو شیئر بازار فی الحال ریکوری کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد کچھ دیر تک فروخت کا دباو بھی رہا۔ لیکن اس کے بعد خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا، جس کی وجہ سے شیئر بازار کی رفتار بڑھنے لگے۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.17 فیصد اور نفٹی 0.20 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ایل ٹی مائنڈ ٹری، پاور گرڈ کارپوریشن، آئشر موٹرز، برٹانیہ انڈسٹریز اور اڈانی پورٹس کے شیئرس 1.70 فیصد سے لیکر 0.94 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ایکسس بینک، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایس بی آئی لائف انشورنس، سپلا اور سن فارماسیوٹیکل کے شیئر 2.40 فیصد سے لیکر 1.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,027 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,381 شیئرس منافع کما کر سبز نشان میں میں جبکہ 646 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 16 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 14 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 26 شیئر سبز نشان میں اور 24 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 585.42 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 69,920.89 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد کچھ عرصے تک اتار چڑھاوکی صورت حال رہی تاہم اس کے بعد خریدار متحرک ہوگئے اور خریداری شروع کردی جس کے باعث انڈیکس نچلی سطح سے اوپر جانے لگا۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس نچلی سطح سے 450 پوائنٹس سے بھی زیادہ کی ریکوری کرکے 117.61 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 70,388.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 116.20 پوائنٹس گر کر 21,033.95 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس 55 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 20,976.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداری کی حمایت ملنے کی وجہ سے اس کی رفتار بڑھنے لگی۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان پہلے گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 41.40 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 21,108.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
