پٹنہ میں لڑکی نے کی خودکشی، کمرے سے لاش برآمد، لواحقین کا ایف ایس ایل ٹیم بلانے کا مطالبہ
پٹنہ، 19 دسمبر (ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ میں خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دانا پورتھانہ علاقہ کے کالی مندر کے پاس کرائے کے کمرے میں رہنے والی لڑکی نے خودکشی کر لی ہے۔ پیر کی رات اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویزنل اسپتال بھیج دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی اپنی بہن کے گھر رہتی تھی۔ لڑکی کی بہن اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔ اس کے شوہرکی موت ہو چکی ہے۔ وہیں واقعہ کے وقت بہن اپنے رشتہ دار کے یہاں شرادھ میں گئی ہوئی تھی۔
لڑکی گھر پر بہن کے ساتھ دو بچوں کے ساتھ تھی۔ اس کی شناخت دلسنگھ سرائے رہائشی پرمود ٹھاکر کی 22 سالہ بیٹی سادھوی کماری کے طورپرہوئی ہے۔ متوفی کے لواحقین نے پولیس سے ایف ایس ایل ٹیم کو بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لواحقین پولیس کو کمرے میں داخل نہیں ہونے دے رہے تھے جس کے بعد انہیں یقین دلایا گیا اور لاش کو باہر نکالا گیا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ فی الحال پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
اس معاملے کے بارے میں تھانہ انچارج دیپک نے بتایا کہ ایک لڑکی کے خودکشی کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ لڑکی کو کسی نے قتل کیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
