کولکاتہ، 3 جنوری (ہ س)۔
کولکاتہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مالدہ ضلع میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت 42 سالہ صابر الدین مومن کے طور پر ہوئی ہے۔ ضلع کے کالی چک پولیس اسٹیشن کے تحت شیرشاہی راناچک کے رہنے والے صابر الدین کے بارے میں معلومات محمد عزیر الدین مومن (21) نے دی، جسے 31 دسمبر کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس ٹی ایف کے ڈپٹی کمشنر آئی پی ایس وی سولمن نیشا کمار نے بدھ کو کہا کہ عزیرالدین کی گرفتاری کے بعد اس سے مسلسل پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ اس نے مالدہ ضلع کے ماسٹر مائنڈ صابر الدین کے بارے میں معلومات دی، جس کے بعد منگل کی دیر رات اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ موقع سے 45 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 489B اور 489C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ جعلی نوٹ کہاں سے لاتا تھا اور کہاں اسمگل کرتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 31 دسمبر کی رات کولکاتہ کے توپسیا تھانہ علاقے میں 21 سالہ عزیر الدین مومن کو 2 لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
